Bemari ki halat main Allah se Dua mangne ka tarika

0

 🥀 _*بیماری میں اللّٰہ کی خوبصورت صفات کے ذریعے دعا مانگنا*_ 🥀



جب بیماری کی حالت میں دل میں یہ خیال پیدا ہو کہ اب کیا ہوگا؟ 

اس کا حل کیسے نکلے گا؟

تو تب مایوسی کے بجائے اللّٰہ تعالیٰ کی طرف رجوع کریں اور اس کی قدرت رحمت اور علم کو یاد رکھتے ہوئے اس دعا کے ذریعے پکاریں


*یَا بَدِیْعَ السَّمٰوٰتِ یَا حَیُّ یَا قَیُّوْمُ اِنِّیْ اَسْاَلُکَ*

اے آسمانوں کو نئے سرے سے پیدا کرنے والے اے ہمیشہ زندہ رہنے والے اے قائم رکھنے والے میں تجھ سے سوال کرتا ہوں


*یَا بَدِیْعَ السَّمٰوٰتِ*

یعنی اللّٰہ تعالیٰ وہ ہے جس نے آسمانوں کو بغیر کسی سابقہ نمونے یا مثال کے پیدا فرمایا جب وہ ایسی عظیم تخلیق پر قادر ہے تو کیا وہ ہماری چھوٹی بڑی بیماریوں کو شفاء نہیں دے سکتا؟


*یَا حَیُّ یَا قَیُّوْمُ*

یعنی اللّٰہ ہمیشہ سے زندہ ہے ہر زندگی اسی سے ہے وہ خود قائم ہے اور سب کو قائم رکھنے والا ہے نہ اُسے اونگھ آتی ہے نہ نیند وہ ہر کمزوری کمی اور حاجت سے پاک ہے انسان کمزور ہے اسے سہارے درکار ہوتے ہیں لیکن اللّٰہ بےنیاز ہے


ہم میں سے اکثر بیماری کو صرف جسمانی تکلیف سمجھتے ہیں حالانکہ بعض بیماریاں دل و دماغ اور سوچ کے اندر ہوتی ہیں جن کا ہمیں مکمل شعور بھی نہیں ہوتا ان میں شامل ہیں


 *ذہنی بیماریاں (Mental Illnesses)*

ایسی خرابیاں جو انسان کی سوچ احساسات اور رویوں کو متاثر کرتی ہیں

. بے چینی (Anxiety)

. وسوسے

. مایوسی


 *جذباتی بیماریاں (Emotional Disorders)*

وہ کیفیات جو انسان کے تعلقات ردعمل اور اندرونی سکون کو متاثر کرتی ہیں

. شدید غصہ یا عدم برداشت

. مستقل اداسی یا احساسِ تنہائی

. جذباتی انحصار

. احساسِ کمتری

. حسد، کینہ، یا بغض

. بے وجہ خوف یا مجرمیت کا احساس


*علمی بیماریاں (Cognitive Disorders)*

ایسی بیماری جس سے سوچنے سیکھنے اور فیصلہ کرنے کی صلاحیتوں میں خرابی پیدا ہو

. سیکھنے میں دشواری

. توجہ کی کمی

. گمراہ کن یا ضدی سوچ

. حق بات کو پہچاننے یا قبول کرنے سے انکار


*یَا حَیُّ یَا قَیُّوْمُ بِرَحْمَتِكَ أَسْتَغِيثُ*

اے ہمیشہ زندہ اور قائم رکھنے والے میں تیری رحمت کے وسیلے سے فریاد کرتا ہوں

یا اللّٰہ ہمیں ہر جسمانی ذہنی جذباتی اور علمی بیماری سے مکمل شفاء عطا فرما ہمارے دل کو اپنی یاد سے زندہ کر دے اور ہمارے باطن کو اپنی رحمت سے پاک کر دے آمین.

Tags

Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !