What is hidden in the egg | Andy main Allah ki Qudrat

0

 کیا یہ خالق کی کاریگری نہیں ہے؟‏



پرندوں کے انڈے  .

● پرندے کے انڈے کو ”‏سب سے حیران‌کُن پیکٹ“‏ کہا گیا ہے۔‏ اِس کی کیا وجہ ہے؟‏

غور کریں:‏ مُرغی کے انڈے کا چھلکا کیلشیم سے بنا ہوتا ہے۔‏ دیکھنے میں تو ایسا لگتا ہے کہ اِس کے اندر کچھ نہیں جا سکتا لیکن اِس کی سطح پر تقریباً ۸۰۰۰ چھوٹےچھوٹے سوراخ ہوتے ہیں۔‏ اِن سوراخوں کے ذریعے آکسیجن انڈے میں داخل ہوتی ہے اور کاربن ڈائی‌آکسائیڈ باہر نکلتی ہے۔‏ اِس طرح انڈے میں جنین یعنی چوزہ زندہ رہتا ہے۔‏ چھلکے کے نیچے کچھ جھلیاں ہوتی ہیں۔‏ چھلکے اور اِن جھلیوں کی وجہ سے جنین جراثیم سے محفوظ رہتا ہے۔‏ انڈے کی سفیدی میں البومین موجود ہوتا ہے۔‏ البومین جیلی کی طرح ہوتا ہے اور اِس لئے وہ جھٹکوں کو جذب کر لیتا ہے۔‏ یوں انڈا نقصان سے محفوظ رہتا ہے۔‏

سائنس‌دان انڈے کی بناوٹ کی نقل کرکے ایسے ڈبے تیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جن میں پھل جھٹکوں،‏ جراثیم اور کیڑے مکوڑوں سے محفوظ رہیں۔‏ لیکن ایک سائنس‌دان نے لکھا:‏ ”‏قدرت کی نقل کرنا اِتنا آسان کام نہیں ہے۔‏“‏ ابھی تک جو ڈبے تیار کئے گئے ہیں،‏ اُس سائنس‌دان کے مطابق وہ ماحول کے لئے نقصان‌دہ ہیں۔‏—‏رسالہ ویوائی۔‏

کون کہتا ہے کہ چوزے کو محفوظ رکھنے والا یہ ”‏سب سے حیران‌کُن پیکٹ“‏ خودبخود وجود میں آیا ہے؟‏

یقیناً خالق کائنات نے ہمارے لیے بہت سی نشانیاں رکھی ہیں ،بس غور کرنے کی بات ہے ۔


انڈے کی بناوٹ

چھلکا

زردی

کلازہ (‏جو زردی کو اُس کی جگہ پر رکھتا ہے)‏

بیرونی جھلی

اندرونی جھلی

جنین کی ابتدا

پتلا البومین

گاڑھا البومین

ہوا کا خلیہ

اللّٰہ اکبر بےشک وہ جو رب ہے وہی سب ہے۔۔۔۔۔

Tags

Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !